شاہ محمود کی امریکی ہم منصب اورمشیرقومی سلامتی سے ملاقات

0

واشنگٹن(امت نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اور اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اِن ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔شاہ محمود قریشی کو ملاقات کی دعوت مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان کے دوران دی تھی۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات وائٹ ہاؤس میں، جب کہ مائیک پومپیو سے محکمہ خارجہ میں ہوئی۔جان بولٹن سےملاقات میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعطل کے شکار تعلقات کو بحال کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More