العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح آج

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جر ح نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم دستیابی کے باعث موخر ہوگئی، سماعت کسی پیش رفت کے بغیر ملتوی ہوگئی۔ آج پھر ہو گی ۔احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل خواجہ حارث بیماری کے باعث نہ آسکے، معاون وکیل نے التوا کی درخواست کردی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا انہیں سینئر وکیل صفائی کی بیماری پر کوئی اعتراض نہیں۔ جج نے ریمارکس دیے اس ہفتے کیس میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔عدالت نے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے تفتیشی افسر کو بطور گواہ دوبارہ طلب کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More