را کے تربیت یافتہ2متحدہ دہشت گردوں کو قید کی سزا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نمبر13 نے رینجرز کے وکلا کے دلائل و فراہم کردہ ثبوتوں کی بنیاد پربھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ متحدہ لندن کے 2دہشت گردوں فہیم عرف مرچی و محمد ناصر عرف کھجی کو جرائم ثابت ہونے پر 14؍14 برس قید اور ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانوں کی سزائیں سنا دی ہیں۔دہشت گرد فہیم عرف مرچی متحدہ لندن کےعسکری ونگ یونٹ 30رنچھوڑ لائن کا کارکن ہے جس نے بھارت میں را کے قائم کردہ مختلف تربیتی کیمپوں میں راکٹ لانچر ،ایل ایم جی، کلاشنکوف ، پسٹل،فائرنگ ،دستی اور پیٹرول بموں کے استعمال کی ناصرف تربیت لی بلکہ بھارت سے واپسی پر پاکستان میں دہشت گردوں کی تربیت بھی کی۔دہشت گرد رنچھوڑ لائن بازار، عثمان آباد، اللہ مہر چوک ، رام سوامی ،کھارادر اور پولیس چوکی پر بال بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے۔اس نے1995 میں سندھ اسمبلی گیٹ نمبر 6 پر بم دھماکہ بھی کیا ۔وہ 12 پولیس اہلکاروں اور مخالف پارٹی کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور چائنا کٹنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔ جرائم ثابت ہونے پر متحدہدہشت گرد کو14سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ملزم ناصر کھجی ایم کیوایم لندن کے عسکری ونگ یونٹ 32کے لیاری سیکٹر کا کارکن رہا ہے۔یہ بھی بھارتی خفیہ ایجنسی "را”کا تربیت یافتہ ہے۔دہشت گردکو1995 میں سندھ اسمبلی کے گیٹ نمبر 6 پر دھماکے سمیت بم دھماکوں ،ٹارگٹ کلنگ و جلاؤ گھیراؤ کی متعدد وارداتوں ملوث ہونےرہا ہے۔دونوں دہشت گردوں کو سندھ رینجرز نے24 فروری 2016 کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے4 عدد اوان بم، 2 رپیٹر بمعہ 10کارتوس بر آمد کیے تھے۔
٭٭٭٭٭
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سندھ محبت ریلی پر حملے سے متعلق کیس میں متحدہ کے دہشت گردوں عامر عرف سرپھٹا اور فیصلہ عرف ماما کو عینی شاہد نے شناخت کرلیا۔ منگل کو سماعت پر ملزمان متحدہ دہشت گردوں عامر عرف سرپھٹا، رئیس عرف مما، فیصل عرف ماما، پرویز اقبال اور سرور کو پیش کیا گیا ، اس موقع پر استغاثہ کی جانب سے عینی شاہد کو بھی پیش کیا گیا ، عینی شاہد ٹھٹھہ کا رہائشی ہے جسے پولیس نے سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عینی شاہد نے ملزمان عامر سرپھٹا اور فیصل عرف ماما کو شناخت کرلیا۔عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 22 مئی 2012 کو عوامی تحریک کی جانب سے نکالی جانے والی سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کی،فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More