افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ پسپا-7ہلاک

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے افغانستان کے علاقے سے پاکستانی چوکی پر حملہ کرنے والے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے علاقے سے شمالی وزیرستان میں قائم پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے اس حملے کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کی مذموم سازش کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کر دیا۔علاقے میں حفاطتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More