کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی لاہور پہنچ گئی

0

لاہور(امت نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی اور کل واہگہ بارڈر پر اس کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 27 اگست سے دبئی سے شروع ہوا اور ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ورلڈ کپ ٹرافی ملک کے تین شہروں لاہور، کراچی اور اسلام میں فوٹو سیشن کے لیے عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ورلڈکپ ٹرافی لاہور میں دو روز کے لیے نمائش کے لیے رکھی جائے گی اور آج واہگہ بارڈر پر بھی اسے فوٹو سیشن کے لیے پیش کیا جائے گا۔ٹرافی 5 اور 6 اکتوبر کو اسلام آباد اور اس کے بعد 7 اور 8 اکتوبر کو کراچی میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ان ممالک میں بھی بھیجی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More