تار گرنے سے بچے کے معذور ہونے پر گرفتار کے الیکٹرک اہلکار رہا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کے الیکٹرک کی غفلت اور لاپروائی کے باعث معذور ہونے والے8 سالہ بچے عمر کے والدین کی کیس ختم کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے گرفتار ملزمان رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نےبچے کے والدین کو کہا ہے کہ اگر کے الیکٹرک معاہدے سے انحراف کرے تو انہیں دوبارہ عدالت سے کا حق حاصل رہے گا۔گزشتہ سماعت کے موقع پر کے الیکٹرک کے وکیل نے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایاتھا کہ کے الیکٹرک و عمر کے والدین میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس موقع پر عمر کے والد نے مقدمہ ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بدھ کو سنایا گیا۔دوسری جانب متاثرہ بچے عمر کے والد محمد عارف نے امت کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر میں نے کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے ۔ کے الیکٹرک اور ہمارے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت کے الیکٹرک والدین کو 10لاکھ روپے نقد ادا کرے گی۔بچے کے پاکستان میں علاج کے اخراجات برداشت کئے جائیں گے ۔ بچے کے 24سال کے ہونے تک میڈیکل اور والدین کے سفری و دیگر اخراجات بھی بجلی کمپنی برداشت کرے گی۔بچے کے ماسٹر کرنے تک تمام تعلیمی اخراجات بھی اٹھائےجائیں گے۔بچے کے 24سال کا ہونے تک کے الیکٹرک ماہانہ25ہزار روپے والدین کو ادا کرے گا اور اس رقم میں سالانہ 5فیصد اضافہ ہو گا۔بچے کو 24سال کا ہونے پر تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر بجلی کمپنی ہی نوکری دے گی ۔ ہماری کوشش ہوگی ہے عمر کا علاج پاکستان میں کرایا جائے کیونکہ اسی صورت میں معاہدے کے تحت کے الیکٹرک پورا خرچ ادا کرے گی ۔بیرون ملک علاج کے تمام اخراجات ہمیں اٹھانے پڑیں گے ۔اجلاس میں حکومتی نمائندوں نے بھی علاج میں مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا تھا۔ اب حکومتی اداروں سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More