وزیر اعظم 2019کو تھیلیسیمیاسے آگہی کاسال قرار دیں-مقررین

0

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں سال کو حکومتی سطح پر تھیلیسیمیا سے آگاہی مہم کا سال قرار دیں۔عمران خان مفاد عامہ میں 2019 کو تھیلیسیمیا فری پاکستان مہم کا آ غاز کریں۔تمام شعبہ زندگی کے ماہرین اس مہم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں تاکہ یہ پیغام عوامی سطح تک پہنچ سکے۔اس میں تاجر برادری اہم کردار ادا کر سکتی ہے، کیونکہ کسی بھی معاشرے میں تاجر برادری بڑی سے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے ہیلپ انٹرنیشنل ویلفئیرٹرسٹ کے تحت میمن پروفیشنل فورم کے تعاون سے منعقدہ تھلیسیمیا آگاہی سیمینار میں کیا۔تقریب میں آئی ایم او کے صدر عبدالرحیم جانو نے کہا کہ تاجر برادری اس کارخیر میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔سابق رکن اسمبلی رشید گوڈیل نے کہا کہ بیماریوں کے حوالے سے آگہی کی ضرورت ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نعیم قریشی نے کہا کہ خاندانوں میں شادیاں تھیلسمیا کی ایک بڑی وجہ ہے اس پر قابو پانا چاہیے۔رفیق رنگوں والا نے کہا کہ نوجوان اس کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ہیلپ انٹرنیشنل کا کام قابل تحسین ہے، جس کو ہر سطح پذیرائی ملنی چاہیے۔ ہیلپ ویلفیئر کے چیئر مین عبدالروف تابانی نے وزیر اعظم عمران خان وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ 2019ء کو تھیلیسیمیا آگاہی کا سال قرار دیا جائے اور عوام میں حکومتی سطح پر اس مہم کا آغاز کیا جائے۔ڈبلیو ایم او کے جنرل سکریٹری شعیب اسماعیل ، محمد حنیف موٹلانی ، خالد بھمبھا، عبدالجبار راٹھور، سید عارف علی، عدیل احمد خان، افتخار غزالی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔آخر میں تنظیم کے والنٹیئرز اور عہدیداروں میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More