2بھائیوں کی فیملی 40 گز کے مکان میں رہائش پذیر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فالودہ فروش2بچوں کے ساتھ40گز کے مکان میں رہتے ہیں۔قادر کے چھوٹے بھائی منانے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ گھر کی نچلی منزل پر والدہ اور بھائی جبکہ بالائی منزل پر وہ خود اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔قادر کا ذریعہ معاش فالودے کا ٹھیلا ہے اور اس کام میں بیٹا ان کی مدد کرتا ہے اور اسی کی کمائی سے ان کے گھر کا چولھا جلتا ہے۔ ہم جس گھر میں رہتے ہیں وہ رنگ و روغن تو کجا پانی جیسی بنیادی سہولت سے بھی کئی برسوں سے محروم ہے ۔پینے کا پانی تک قادر رات کو گھر آتے ہوئے دکان سے خرید کر لاتے ہیں جو وہ اور ہم تمام لوگ پیتے ہیں۔اگر اتنی بڑی رقم ہماری ہوتی تو ہم اورنگی نہیں دبئی میں رہائش اختیار کرتے اور پر تعیش زندگی گزارتے۔