لاڑکانہ پولیس نے گرفتار نوجوان مار ڈالا – ورثا کا دھرنا

0

لاڑکانہ (نمائندہ امت) لاڑکانہ پولیس نے گرفتار نوجوان مار ڈالا۔ کم عمر 14 سالہ ٹیلر سلمان شیخ کو پولیس کی جانب سے مبینہ قتل کرنے کے خلاف ورثا نے لاش ایس ایس پی چوک پر رکھ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔ اس موقع پر ارباب شیخ، فرمان شیخ، بابر شیخ اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او اللہ آباد 5روز قبل 14سالہ سلمان شیخ کو اللہ آباد سے گرفتار کر کے لے گیا تھا، اور کہا تھا کہ سرگانی برادری نے 14سالہ سلمان شیخ پر لڑکی سے ناجائز تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ایس ایچ او اللہ آباد نے گزشتہ رات 3لاکھ رشوت دینے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ غریب ہونے کے باعث رشوت نہ دینے پر پولیس نے قبو سعید خان میں کمسن سلمان شیخ کو قتل کردیا۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اللہ آباد انیس احمد سومرو، ہیڈ محرر محمد مٹھل قریشی، ہیڈ کانسٹیبل نادر سرگانی اور پولیس اہلکار احمد علی چانڈیو کو معطل کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ نوجوان کی والدہ شہزادی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت پانچ افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More