عالمی عدالت – کلبھوشن کیس کی سماعت 18 فروری سے شروع

0

ہالینڈ(امت نیوز)عالمی عدالت انصاف نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ سماعت 18 سے 21 فروری 2019 کو ہوگی۔ کیس میں 18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان دلائل دے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 20 کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستان دلائل دے گا۔عالمی عدالتِ انصاف نے اس ضمن میں ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔ اس اعلامیے کے مطابق پیر، 18 فروری کی صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک بھارتی وکیل دلائل دیں گے جب کہ اگلے روز منگل 19 فروری کو عین انہی اوقات میں پاکستانی وکلا اپنے دلائل پیش کریں گے، یہ دلائل پیس پیلس میں دئیے جائیں گے جو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع ہے۔اس کے بعد زبانی جرح اور دلائل کا دوسرا دور شروع ہوگا جس میں بدھ 20 فروری کو سہ پہر 3 سے ساڑھے 4 بجے تک ہ بھارت بات کرے گا، جمعرات 21 فروری کو ساڑھے 4 سے 6 بجے تک پاکستانی وکیل دلائل دیں گے، جرح کی مکمل کارروائی بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More