نا اہلی کے باوجود جہانگیر ترین کی حکومتی اجلاسوں میں شرکت چیلنج

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین کا حکومتی اجلاسوں میں شرکت کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کے باوجود حکومتی اجلاسوں میں شرکت کے خلاف آئینی درخواست دائر کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے تاحیات نا اہل کیا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کی۔ نا اہل جہانگیر ترین نے حکومتی اجلاسوں کے دوران بریفنگ لی اور احکامات بھی جاری کئے ۔ درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں قانونی نُکتہ اُٹھایا کہ نا اہل جہانگیر ترین کو اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ سے تا حیات نااہل جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے اور ان پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More