شہر میں ڈرامائی اغوا کاروں کی فہرست بنا رہے ہیں-ڈاکٹر امیر شیخ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ شہر میں ڈرامائی اغوا کاروں کی فہرست بنا رہے ہیں، کچھ عناصر بچوں کے اغوا کی افواہیں پھیلا کر تاثردے رہے ہیں کہ حالات بہت خراب ہیں۔ گزشتہ روز طالبہ اغوا کی افواہ پر ہنگامہ آرائی کی گئی، اور تاثر دیا گیا کہ شہر کے حالات بہت خراب ہیں۔ لڑکی بازیاب ہوئی تو معاملہ کچھ اور نکلا۔ ایک اور بچے کے اغوا پر شور کیا گیا، بعد میں پتہ چلا کہ وہ اپنے والد کے دوست کیساتھ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر صورتحال بگاڑنے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More