منشیات کے 5ڈیلرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کراچی کے 5 منشیات ڈیلرز اور خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کردی۔ڈاکٹر امیر شیخ نے آئی جی کو خط لکھ دیا، جس میں ملزمان کی فی کس 10 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ سے سفارش کی ہے۔ملزمان میں پی آئی بی کالونی کے رہائشی خطرناک ملزم احمد علی مگسی کا نام سرفہرست ہے ۔محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ کے شہید چوک کے رہائشی فاروق عرف روڑا ولد خان محمد، قائد آباد میں مسلم آباد کالونی لانڈھی کے رہائشی سید بادشاہ ولد گل داد علی شاہ، حیات آباد پشاور سے تعلق رکھنے والے کورنگی کے تاج محمد خان ولد گل محمد خان اور منگھوپیر پختون آباد کے رہائشی فرمان عرف ملنگی ولد حضرت گل شامل ہیں۔خط میں تجویز دی گئی کہ فی کس 10لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More