ولدیت کے خانے سے باپ کا نام ہٹانے کا کیس منفرد ہے۔چیف جسٹس

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سپریم کورٹ نے ولدیت کے خانے سے باپ کا نام ہٹانے کیلئے دائر کی گئی درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور کرلی ہے اور اٹارنی جنرل پاکستان ،نادرااور دیگرکو نوٹس جاری کر دیا ہے عدالتی معاون مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایاہے کہ برطانیہ،کینیڈا،ملائیشیامیں پاسپورٹ پرباپ کانام نہیں ہوتا،پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس پربھی باپ کانام ہوتاہے،بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس پرباپ کانام نہیں ہوتا، وفاقی شرعی عدالت کومقدمہ بھجوانے سے قبل اٹارنی جنرل پاکستان کاموقف بھی جان لیاجائے توزیادہ مناسب ہوگا۔انھوں نے یہ دلائل جمعرات کے روزدیے ہیں جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ عدالت شریعت کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گی، بچی کہتی ہے میرے نام کے ساتھ بنت پاکستان لکھا جائے، کئی بچوں کو والدین سے شفقت اور توجہ نہ ملنے کی شکایت ہے، کچھ لوگ دوسری شادی کر کے پہلے بچوں سے لاتعلق ہو جاتے ہیں۔عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور نادرا کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے بچی کے والد سے بھی تحریری موٴقف طلب کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More