رہزن بیٹے کو گرفتاری سے بچانے کیلئے باپ نے خود کو گولی مارلی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جو ہر میں رہزن بیٹے کو گرفتاری سے بچانے کیلئے با پ نے پولیس کے سامنے خودکو گولی مار لی ۔پولیس نے اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ،جبکہ ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں چند روزقبل واردات کے دوران ملزم نے نوجوان سے موبائل فون چھینا تھا۔جس پر عزیز آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے موبائل فون ٹریس کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا تو 45 سالہ محمد یونس ولد جمعہ خان نے بیٹے کو گرفتاری سے بچانے کیلئے اپنی پستول نکال کر خودکشی کی دھمکی دی اور چندلمحوں میں اس نے خود کو گولی مار لی جو اس کی گردن کو چھوتی ہوئی نکل گئی ۔پولیس نے اسے زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا اور اس کے بیٹے حبیب اللہ کو گرفتار کرکے چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More