نورالحق قادری سے سعودی سفیر کی ملاقات- دوسری بار عمرہ پر 2000ریال شرط ختم کرنیکا مطالبہ

0

اسلام آباد (امت نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جمعرات کے روز ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی سفیر سے بات چیت کے دوران پیرانوار الحق قادری نے درخواست کی کہ سعودی حکومت پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے دوسری بار عمرہ کرنے پر 2000 ریال جمع کرانے کی شرط ختم کی جائے ۔اس کے علاوہ حج و عمرہ زائرین پر 40 سال عمر کی شرط بهی ختم کرنے کی درخواست کی گئی۔سعودی سفیر نے یقین دلایا کہ عمرہ زائرین کے لیے عمر کی شرط اور دو ہزار ریال جمع کرانے کی شرط ختم کرنے کے ساتھ مزید آسانیاں بهی پیدا کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More