کراچی پر بڑے سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پر بڑے سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شہر قائد کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔تاہم ہوا کا کم دباؤ ابتدائی مراحل میں ہے،اگر سمندری طوفان بنتا ہے تو اسے لوبان کا نام دیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی شدت 8اکتوبر تک واضح ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More