ناقص حکمت عملی کے سبب منصوبہ خزانے پر بوجھ بن گیا

0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ناقص منصوبہ بندی کے باعث نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے کا تخمینہ لاگت2 ارب روپے سے بڑھ کرساڑھے 4 ارب روپے کو پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2009 میں شروع کیے گئے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کا ابتدائی تخمینہ لاگت 2 ارب روپے لگایا گیا تھا اور یہ منصوبہ 46ایکڑ رقبے پر تعمیر ہونا تھا۔ تاہم ناقص منصوبہ بندی کے باعث یہ منصوبہ مسلسل تعطل کا شکار ہوتا رہا اور اس کا تخمینہ لاگت بھی بڑھتا رہا اور یوں 2ارب روپے کا تخمینہ بڑھ کر پہلے 3ارب کو پہنچا، پھر 4ارب اور اب اس کا تخمینہ لاگت ساڑھے 4ارب روپے کو پہنچ چکا ہے جس میں سے 2 ارب 30کروڑ روپے خرچ بھی کیے جا چکے ہیں۔ سابق وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اپنے حلقہ انتخاب کے لیے یہ منصوبہ اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے منظور کروایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More