اسپرے کا ٹھیکہ 80پیسے سے 80روپے کردیا

0

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے میں کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے اسپرے کا ٹھیکہ جاری ہونے کے بعد اس کی مالیت 100گنا بڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹھیکے میں بے تحاشا اضافے سے قومی خزانے کو 76 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ‘‘امت’’ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی میں کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے اسپرے کے لیے ٹھیکے دار نے80پیسے فی مربع فٹ کے حساب سے کوٹیشن دی جسے منظور کر لیا گیا۔ تاہم ٹھیکے کے اجرا کے بعد پی ایس بی افسران نے ٹھیکیدار کو مجبور کر کے ٹھیکے کی مجموعی رقم کے آگے دو صفر کا اضافہ کر دیا۔ یوں ٹھیکے کی مجموعی رقم میں ایک سو گنا اضافہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹھیکے دار نے ایف آئی اے کے سامنے وعدہ معاف گواہ بننے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More