پنجاب کی 200سرکاری عمارتیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کرینگے -وزیر سیاحت

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب کے وزیر سیاحت راجہ یاسر سرفرازنے کہاہے کہ پنجاب میں ریسٹ ہاؤسز اور دیگر سرکاری رہائش گاہوں پر مشتمل تقریباً 800عمارتوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان میں سے200 عمارتوں کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپوسینٹر میں انٹرنیشنل ٹورزاینڈ ٹوارزم کی نمائش کے تیسرے روز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخواہ کے وزیر سیاحت عاطف خان اور گلگت بلتستان کے انہوں نے وزیر سیاحت فدا خان کے علاوہ سیاحتی تنظیموں کے اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہاکہ گلگت اور کے پی کے میں سیاحت کے قدرتی طورپر موجود ہیں، مگر پنجاب میں سیاحت کے مقامات کو فروغ دینا ہوگا اور پنجاب نے اضلاع کو سیاحت کے فروغ کے لئے منتخب کیا ہے، جن میں کوٹلی ستیاں ، چکوال ، خوشاب، جہلم ، ڈیرہ غازی خان ، ننکانہ صاحب اور لاہور شامل ہیں، جہاں پر سیاحوں کو ایڈونچر ٹورازم اور مختلف سرگرمیوں پر مبنی تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ آٹھ اضلاع میں صدیوں پر مختلف مذہبی ، تہذیبی اور ثقافتی مقامات پر موجود ہیں اور صرف ضلع چکوال میں 26قدرتی جھیلیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بخوبی آگاہ ہے کہ ہم سیاحت کے شعبے کو مضبوط بنا کر ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More