ضلع کونسل اجلاس میں کالا باغ ڈیم کیخلاف ترقیاتی اسکیموں سے متعلق قرارد پیش
کراچی (بزنس رپورٹر) ضلع کونسل کراچی کا عام اجلاس چیئرمین سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کالاباغ ڈیم اور بنگالیوں وافغانیوں کو پاکستانی شناخت دینے کے خلاف طیبی سہولیات میں جدت، نئی ترقیاتی اسکیمز سمیت و دیگر امور کے حوالے سے قرار دار پیش کی گئی اجلاس میں چیف آفیسر مسردراحمد میمن فضل محمود گل، خان محمد ملک، حاجی شریف شیخ بلوچ، عبدالقیوم بلوچ، ودیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ ممبر آغا طارق پٹھان، میرعباس ٹالپور، مجاہدین جوکھیونے کہا کہ کلا باغ ڈیم ہماری لاشوں پر تعمیر کرنا ہوگا۔ ممبر ابوبکر ممین، جان عالم جوکھیو، یونس مینگل نے کہا کہ افغانیوں اور بنگالیوں کی شناختی کارڈ دینے کا اعلان واپس لیا جائے چیئرمین سلمان مرازا نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے ایشو پر سندھ کی تمام تراکائیاں ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔غیر ملکیوں کو شناخت دینے سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔