کے الیکٹرک سربراہ کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم برقرار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کرنٹ لگنے سے 8 سالہ اذان صدیقی کی ہلاکت سے متعلق دائر درخواست پر کے الیکٹرک کےسربراہ طیب ترین اور چیئر مین وقار حسین کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار طیب ترین نےموقف اختیار کیا تھا کہ اذان صدیقی کی ہلاکت کامقدمہ براہ راست سی ای او کے خلاف درج کرنے کا حکم قانون کی روح کے مطابق نہیں ہے۔ایف آئی ٓر سے نام نکالنے کی ہدایت کی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More