زمبابوے کیخلاف عمران طاہر کی شاندار ہیٹ ٹرک

0

جوہانسبرگ( امت نیوز)عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک اور ڈیل اسٹین کی آل رانڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 120 رنز سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور 101 رنز پر 7 جنوبی افریقی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔لیکن اس موقع پر ڈیل اسٹین زمبابوین بالرز کی راہ میں حائل ہو گئے اور انڈیل فلکوایو کے ہمراہ 8ویں وکٹ کے لیے 75رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی بہتر مجموعے تک رسائی یقینی بنائی۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48ویں اوور میں 198رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ڈیل اسٹین 60، ایڈن مرکرم 35 اور فلکوایو 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ایک آسان ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم ڈیل اسٹین کی عمدہ بالنگ کے سبب 26رنز پر ہی دو وکٹوں سے محروم ہو گئی۔تاہم زمبابوین بیٹنگ لائن کی تباہی کا اصل آغاز اس وقت ہوا عمران طاہر بالنگ کے لیے اور انہوں نے اپنے چھ اوورز میں ہی زمبابوین بیٹنگ لائن کی بساط لپیٹ دی۔جنوبی افریقی بالر نے اس دوران شان ولیمز، پیٹر مور اور برینڈن مووٹا کو لگاتار تین گیندوں پر آٹ کر کے ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔زمبابوے کی پوری ٹیم 24اوورز میں 78رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More