پاکستانی اور بنگالی خواتین ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آج مدمقابل

0

ڈھاکہ(امت نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کو 58 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ (آج) 5 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More