موبائل فون چھین کر ایران اسمگل کرنے کا انکشاف

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے دوران چھینے گئے موبائل فون ایران اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسمگلنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کے 3 خطرناک ملزمان کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سی ٹی ڈی آپریشن ون نے سائٹ بی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی سنچری کرنے والے 3 ملزمان عمیظ، محمد ولید اور عبدالخالق کو گرفتار کر لیا ۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان چھینے گئے موبائل فونز کو موبائل مارکیٹ میں اپنے دوستوں کے ذریعے بلاک موبائل کو ان بلاک کرواتے تھے ،جس کے بعد موبائل فون کو شہر کی مختلف مارکیٹوں میں فروخت کردیتے تھے،جبکہ وارداتوں کے دوران جو قیمتی موبائل انکے ہاتھ آتے تھے وہ ایران بھیج دیا کرتے تھے ، گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ درجنوں قیمتی موبائل فونز ایران اسمگل کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ گروہ چھوٹے موبائل فونز کو فلیش کرکے کراچی کی مارکیٹوں میں فروخت کرتا تھا،ایس ایس پی کے مطابق یہ گروہ لیاری گینگ وار جبار لنگڑا گروپ سے وابستہ ہے ۔گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سائٹ شیرشاہ ، پاک کالونی ، بلدیہ میں کارروائیاں کرتے تھے ، پولیس کا کہنا ہے کہ قیمتی موبائل فونز کو ان بلاک نہیں کیا جاسکتا ۔اسی لیے قیمتی موبائل فونز ملزمان ایران میں فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کیاگیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے کہ وہ چھینے ہوئے قیمتی موبائل فونز ایران میں کس کو فروخت کرتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More