سرکاری کوارٹرز سے بیدخلی پر مکینوں کا احتجاج۔ ٹریفک جام

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوارٹرز سے بیدخل کئے گئے مکینوں نے گارڈن ایسٹ شاہراہ بلاک کردی جس کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیااور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی جمال صدیقی، رمضان گھانچی پارٹی عہدیداران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ انسانی بنیادوں پر فیصلے پر نظرثانی کرےاور صدر مملکت عارف علو ی پاکستان کوارٹرز کےبیدخل مکینوں کا مسئلہ حل کرائیں۔دریں اثنا کئی گھنٹے تک حتجاج کے باعث گارڈن اور اطراف میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی ،بعدازاں مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More