شہر کے پارکوں۔باغات سے تجاوزات ختم کی جائیں۔چیف سیکرٹری

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کراچی کی انتظا میہ کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے تمام پارکوں اور با غا ت سے تجاوزات کے یقینی خاتمے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔بورڈ آف ریونیو اور پولیس تعاون جاری رکھیں۔یہ ہدایت انہوں نے اجلاس میں دی۔اس موقع پر تجاوزات سے پیدا مسائل کے حل کے لیے تمام 6اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے 9اکتوبر تک مو جودہ پارکس اور باغات کے حوالے سے مفصل رپورٹس طلب کیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرز نے انہیں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری نے واضح لفظو ں میں کہا کہ تجاوزات سمیت لاقانونیت اور بے ضابطگی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔دریں اثنا چیف سیکرٹری نے خشک سالی سے متعلق اجلاس میں تھر میں خشک سالی اوراس سے پیدا ہونے والے مسائل کے مستقل حل کیلئے3رکنی کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی سیکرٹری منصوبہ بندی سیکرٹری پلاننگ، سیکریٹری امپریشن مینجمنٹ اور کمشنر میرپورخاص پرمشتمل ہوگی۔سندھ میں پانچ نشستوں پر ضمنی انتخابات 14اور21اکتوبر کو منعقد ہوں گے کراچی میں چار اور خیر پور میں ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے ۔صوبائی الیکشن کمشنر کی چیف سیکریٹری کو بریفنگ علاوہ ازیں چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف خٹک نے سندھ میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی۔کراچی کی 4نشستوں اور خیرپور میں ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ این اے 243،پی ایس 87ملیر ون، پی ایس 30خیر پور فائیو میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب 14اکتوبر، جب کہ این اے247اور پی ایس111پر انتخاب21اکتوبر کو ہوں گے۔پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More