تذکرہ المعصومین ٹرسٹ کے تحت مجلس شہادت امام زین العابدین کا انعقاد
کراچی (پ ر)تذکرہ المعصومین ٹرسٹ کے تحت جامع مسجد حیدری اورنگی 10 میں منعقدہ مجلس شہادت زین العابدین میں علامہ عاقل رضا الحسینی نے کہا کہ آپ بلند پایہ سیرت و کردار کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ جری بہادر اور صبر و تحمل کا پیکر تھے۔ آپ نے سخت اور طویل جدوجہد کے ذریعے دین اسلام کو مستحکم کیا۔ اس سے قبل باقر علی نقوی و برادران نے سوز خوانی جبکہ سلام عقیدت اختر جعفری، میشم جعفری نے پیش کیا۔