افغانستان میں جھڑپ-امریکی فوجی ہلاک

0

کابل(این این آئی) افغانستان کے صوبہ قندہار میں افغان فورسز کی بارات پربمباری اور سڑک کنارے بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت چھ افغان شہری جاں بحق اور 24 دیگر شدید زخمی ہوگئے جنوبی افغانستان میں جھڑپ میں امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔ سرحدپار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شب افغان فورسز نے صوبہ قندہار کے ضلع معروف کے گاوٴں ابوقلعہ میں بارات پر بمباری کی جس کی زدمیں آکر تین خواتین اور بچہ جاں بحق جبکہ آٹھ دیگرخواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ قندہار کے ضلع زیری میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں دو جواں سال لڑکیاں جاں بحق جبکہ 16 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے جنوبی حصے میں ایک فوجی کارروائی کے دوران امریکی فوج کا ایک اہل کار ہلاک ہو گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں موجود بین الاقوامی فورسز نے کہا ہے کہ ایک امریکی فوجی، ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔ تاہم اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز ٹمپا میں جنرل جوزف ووٹل نے بتایا کہ اس ہلاکت کی وجہ مسلح کارروائی تھی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ لڑائی کہاں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More