ایمنسٹی اسکیم سےاستفادہ کرنیوالوں کو ہراساں کرنا حکومتی پالیسی نہیں۔ گورنر
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ عمران اسماعیل کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کو قانونی تحفظ حاصل ہے اس سے استفادہ کرنے والون کو ہراساں کرنا حکومتی پالیسی نہیں ہے ۔ اس حوالے سے اگر تاجر برادری اور صنعتکاروں کو شکایات ہیں تو مجھ سے رابطہ کریں ۔ بزنس مکیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے بزنس لائژن کمیٹی قائم کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے سی سی آئی کے دورے پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کو فائر ٹینڈرز فراہم کئے جائینگے ۔جبکہ ناردرن بائی پاس کو 6 رویہ کیا جائیگا ۔اس موقع پرصدر کراچی چیمبر جنید اسمعیل نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے حکومت گیس قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔50لاکھ گھروں کے تعمیری منصوبے میں کراچی کو بھی شامل کیا جائے ۔بزنس مین گروپ کے سربراہ اور کراچی چیمبر کے سرپرست سراج قاسم تیلی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل پر روشنی ڈالی ۔