پشاور میں 3 افرادکے اے ٹی ایم کارڈ ز ہیک- اکاونٹس سے لاکھوں اڑا لئے گئے

0

پشاور (آن لائن) پی آئی اے کے 2ملازمین اور گریڈ 20کی ایک آفیسر کے اے ٹی ایم کارڈ ز ہیک کر کے اکاونٹس سے لاکھوں روپے اڑا لئے ہیں اے ٹی ایمز کارڈ کو ہیک کرنے والا گروہ ایک بار پھر سرگرم عمل ہو گیا ہے پی آئی اے پشاور کے ورکس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات سرانجام دینے والے تہکال کے سید رحیم کے اے ٹی ایم کارڈ کو اس وقت ہینک کیا گیا جب وہ بینک سے پیسے نکلوا رہا تھا ۔اس دوران ان کے اکاونٹس سے ہزاروں روپے ہیکر ز نے نکال لئے تھے ۔ جس پر پی آئی اے ملازم کی جانب سے اکاونٹس بلاک کیا گیا جبکہ پی آئی اے انجینئر کے دوسرے ملازم کے اکاونٹ سے بارہ ہزار روپے او رگریڈ 20کی ایک خاتون آفیسر کے اکاونٹ سے 50ہزار روپے صدر روڈ پر واقع ایک بینک سے نکالے گئے جس پر پی آئی اے کے دو ملازمین نے بیکنگ ایکٹ کے تحت بنائے گئے عدالت میں درخواست دیدی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More