بس کھائی میں گرنے سے20 کشمیری جاں بحق

0

سرینگر (امت نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرگئی جسکے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 16 دیگر شدیدزخمی ہوگئے،جن میں 12 کی حالت نازک ہے جبکہ ضلع شوپیاں میں فوجی ٹرک الٹنے سے16 بھارتی کمانڈو زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ جموں کے ضلع رام بن میں پیش آیا، جہاں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 20 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 16 دیگر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے 12 کی حالت نازک ہے۔ دوسرا حادثہ شوپیاں کے علاقے کانی پورہ میں پیش آیا، جہاں23 پیرا اسپیشل فورس کی ایک گاڑی الٹنے سے ایک جے او سی سمیت 16 کمانڈوز زخمی ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More