سرکاری مکانات خالی کرانے پر الاٹیز سے متعلق حکومتی پالیسی طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے سرکاری مکانات اور فلیٹس خالی کرانے کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت سے الاٹیز کے حوالے سے پالیسی طلب کرلی۔دوران سماعت عدالت نے ریماکس دیئے کہ آپ اپنی پالیسی میں تبدیلی کریں یا ان کو فیور دیں۔ یہ غریب کہاں جائیں گے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ لیکن ہماری پالیسی یہ نہیں کہ غیر قانونی کسی کو وہاں پر رہنے دیا جائے۔گھر سرکاری ملازمین کیلئے ہیں، لیکن ان کو بے گھر بھی نہیں ہونے دیں گے۔وہ مذکورہ معاملہ حکومت کو کہہ کر کیبنٹ میں رکھوائیں گے۔ملازمین نے بتایا کہ ہم سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین ہیں۔انہیں کوئی اور گھر کے بجائے انہی گھروں میں رہنے دیا جائے۔وہ 20،25سال سے سرکاری گھروں میں رہائش پذیر ہیں، جبکہ صوبائی حکومت نے 285 گھر زبردستی خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔ لہذا استدعا ہے کہ صوبائی حکومت کو زبردستی گھر خالی کرانے سے روکا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More