پی آئی اے کے بیڑے میں2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے آئندہ سال 2 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،طیارے اندرون ملک اور خلیجی و مشرق بعیدکی پروازوں کیلئے استعمال ہونگے۔ پیپرا قوانین کے مطابق ڈرائی لیز پر حاصل کئے جانیوالے ائیربس A-320 کے جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ فیصلہ چیئرمین پی آئی اے ثاقب عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایئرلائن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، اور اس بات پر غور کیا گیا کہ مارکیٹ ضروریات پوری کرنے کیلئے فضائی بیڑے میں اضافہ ناگزیرہے، کیونکہ موجودہ طیاروں سے مسافروں کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہے۔ اس موقع پر ثاقب عزیز کا کہنا تھا کہ طیاروں کی شمولیت سےفضائی آپریشن وسیع اور مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More