اٹارنی جنرل نے ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کردی
کراچی( خبر ایجنسیاں) اٹارنی جنرل انورمنصور خان نے ملک میں صدارتی نظام کا حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1973کے آئین میں ایک ہی نقص ہے کہ اس میں پارلیمانی نظام ہے۔ افتخار چوہدری کا پاکستان کا چیف جسٹس بننا ملک کی بدقسمتی تھی انصاف میں تاخیر کے ذمہ دارصرف جج نہیں ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک سماجی تنظیم کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔