عارف علوی کی کراچی آمد-ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات متوقع

0

کراچی(خبر ایجنسیاں) صدر مملکت عارف علوی کراچی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وہ گورنر ہاوٴس میں کراچی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کراچی کی ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہناہے کہ موجودہ وفاقی حکومت وفاق کی فنڈنگ سے کراچی کے لئے نکاسی آب ، سڑکوں کی تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کرنا چاہتی ہے۔ اس ضمن میں و فاقی حکومت نے مختلف حکام کو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا ازسر نو جائزہ لے کر رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس کی روشنی میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور پیکج پر خرچ ہونے والی رقم کا تخمینہ لگایاجائے۔سابق اور حکومت میں وفاقی ترقیاتی پیکج کے حوالے سے قائم کردہ کراچی انفراسٹرکچر ڈوپلمنٹ کمپنی کے حکام نے منصوبوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جن میں سابق وفاقی حکومت کی جانب سے تجویزہ کردہ منصوبوں کے ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے جس میں سہراب گوٹھ سے مزار قائد تک بی آر ٹی کے تحت یلو لائن کی تعمیرات کے ساتھ دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ سپرہائی وے قائد آباد ائیر پورٹ کورنگی کراسنگ سے کے پی ٹی تک ملیر ندی کے کناروں پرلیاری ایکسپریس وے کی طرح ملیر ایکسپریس وے منصوبہ شروع کرنا چاہتی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ جو 25جولائی کے عام انتخابات میں کراچی کی سب سے بڑی جماعت کی حیثیت میں سامنے آنے والی پی ٹی آئی مقامی قیادت اور اراکین اسمبلی چاہتے ہیں کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت ترقیاتی پیکج جبکہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت متحدہ پاکستان کی قیادت کو بھی پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پیکج کے حوالے سے یقین دہانی کراچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More