نوازشریف سے حمزہ کا رابطہ ۔پارٹی امور مشاورت سے چلانے پر اتفاق

0

لاہور(خبر ایجنسیاں ) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے حمزہ شہبازنے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد نوازشریف اور حمزہ شہباز نے پارٹی امور مشاورت سے چلانے پراتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب نواز شریف نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ بدترین انتقام کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کے ساتھ جیسا سلوک کرے گی اس سلوک کیلئے کل انہیں بھی تیار چاہیے۔نظام قدرت ہے جیسا کروگے ویسا بھرو گے، حکومت جو سلوک کرے گی اس کیلئے تیار رہنا چاہیے، حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More