مقبوضہ کشمیر میں الیکشن ڈرامے کیخلاف آج ہڑتال ہو گی

0

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں آج 8 اکتوبر سے شروع ہونے والے نام نہاد پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کیخلاف مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ بھارتی فورسز نے بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی طرح حریت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یسین ملک سمیت دیگر کشمیری لیڈروں کو بھی نظربند کر دیا ہے۔ اسی طرح سینکڑوں سرگرم کشمیریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ احتجاجی ہڑتال کی کال بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک کی جانب سے دی گئی ہے۔جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سکھوں نے بھی ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے۔ چار مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے اور سری نگر، پلوامہ، ترال، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں اضافی چوکیاں بنا کر کشمیریوں کی چیکنگ کے نام پر انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More