ڈاکوؤں کو ساتھ ملا کر نیا پاکستان نہیں بن سکتا-خادم رضوی

0

تلہ گنگ (نا مہ نگار) تحریک لبیک کے امیرخادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کے دعوے کرنے سے پہلے مدینہ کی تاریخ پڑھیں ،پرانے ڈاکوؤں کو ساتھ ملا کر نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔ وہ حلقہ این اے65کے سلسلہ میں 7روزہ انتخابی مہم کے دوران تلہ گنگ پہنچ کر مختلف مواضعات میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔اُنہوں نے جھاٹلہ ،رپوال،ملتان خورد ،لاوہ ،ڈھرنال،پچنند میں جلسوں سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر حلقہ این اے65سے نامزد امیدوار پیر میجر(ر) یعقوب سیفی ،سید تصدق منظور ،پیر سید حسنین شاہ ،زین العابدین رضوی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔علامہ خادم حسین رضوی نے اپنے خطاب میں حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت آنے والا ہے جب تاجدار ختم نبوت کے نعرے قومی اسمبلی میں گونجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کی حکومت آئی تو سودی نظام کو سب سے پہلے ختم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارامذاق اڑانے والے اب خود چندہ مانگے پرمجبور ہیں، ریاست مدینہ کے دعویدار مہنگائی کا سدباب کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More