میانوالی کےقریب ٹرین کی ٹکر سے70 بھیڑیں ہلاک
دائودخیل (امت نیوز) میانوالی کے قریب مہر ایکسپریس نے سمند والا ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر بیٹھی70 بھیڑوں کو کچل دیا، واقعہ دائوخیل کی حدود میں رات 12 بجے کے بعد پیش آیا۔راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس نے سمند والا ریلوے اسٹیشن کے قریب خانہ بدوشوں کی بھیڑیں کچل ڈالیں، خانہ بدوشوں نے رات کا قیام سمند والا ریلوے اسٹیشن کے قریب کیااور بھیڑیں ریلوے لائن کے قریب بٹھا دیں ۔ رات 12 بجے کے بعد ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس وہاں سے گزری تواس نے ریلوے لا ئن پر بیٹھی 70 کے قریب بھیڑوں کو کچل دیا جس کے باعث تمام بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔