کھارادر جنرل اسپتال کے 100سال مکمل ہونے پر مقامی ہوٹل میں سائنسی سمپوزیم کا انعقاد
کراچی (پ ر) کھارا در جنرل اسپتال کی صدسالہ تقریبات کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں سائنٹیفکٹ سمپوزیم منعقد ہوا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہاکہ غیر سرکاری اور سماجی اداروں نے عوام کی صحت میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ تعلیم ، تربیت اور تحقیق کے زریعے صحت کے چیلنجز سے نبرد آزما ہوا جاسکتا ہے اسپتال کے صدر محمد بشیر جان محمد نے کہاکہ لیاری سے ملحقہ علاقے کی لاکھوں آبادی 100سال تک معیاری طبی خدمات فراہم کرکے انسانیت سے محبت کا اظہار کیا ہے آج کھارا دار اور جنرل اسپتال میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل کی تعلیم و تربیت کا ادارہ بن چکا ہے انہوں نے کہاکہ اسپتال اپنی خدمات کو بڑھاتا رہے گا تاکہ علاقے کی کم سہولیات والی آبادی کے صحت کے مسائل پر قابو پایا جاسکے چیئرمین اسپتال پروفیسر عبدالغفار بلو نے کہاکہ 100سال سے جاری خدمات کو مسلسل ترقی سے ہمکنار کرنا ایک کارنامہ اور روشن مثال ہے ۔