پی پی- ایم کیوایم نے سی این جی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے سی این جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سی این جی قیمت میں اضافے کو ظالمانہ قرار دے کر پارلیمنٹ کا احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے پچاس دن میں قوم کو دن میں تارے دکھا دئیے، اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کریں گے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی سی این جی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ایم کیو ایم اراکین نے کہا کہ عوام کی کمر توڑنے والے اقدامات سے گریز کیا جائے، سی این جی ڈیلرز نے پہلی بار قیمت پیٹرول سے 10 روپے زیادہ کردی، اقدام عوام کے لیے افسوسناک ہے۔