وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں مزید 2وزراکوشامل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ان وزراکاتعلق بلوچستان سے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے عمرجمالی اوربلوچستان عوامی پارٹی کے محمدخان اتمان خیل کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ان وزراکی شمولیت سے وفاقی کابینہ کاحجم 40ارکان ہوجائے گا۔