پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچانا پہلا بڑا حکومتی امتحان

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایشیاء پیسفک کے درمیان حتمی مذاکرات آج شروع ہوں گے جس کے بعد پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا،نئی حکومت کے لئے پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچانا خارجی محاذ پر پہلا بڑا امتحان قرار دیا جارہا ہے،مذاکرات کے سلسلے میں ایف اے ٹی ایف کا ایشیاء پیسیفک اعلیٰ سطح کا وفد 7 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک پاکستان کے اہم دورہ پر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس دوران ایف اے ٹی ایف کا وفد وزارت خزانہ، وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک، ایف ایم یو کے حکام سے ملاقات کرے گا ساتھ ہی ایس ای سی پی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جس کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے سربراہ اجلاس میں غور کے لیے پیش کی جائےگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیاء پیسفک گروپ کے چند حکام نے پاکستان کا دورہ کرکے فائنل مذاکرات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی تھی جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More