گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 پی ٹی آئی کارکنوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے،پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قراردےد یا۔نجی ٹی وی کے مطابق ضیغم اور قیصر اپنا رینٹ ہائوس بند کرکے مدنی روڈ پر کھڑے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی ، اور فرار ہوگئے،جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے ،ان کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔کھیالی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی نہیں ، ٹارنگ کلنگ ہے ۔جبکہ دونوں افراد تحریک انصاف کے کارکن ہیں۔