پاکستان میں پہلی بار بلائنڈ ویمنز ٹیم تیار کی جائیگی
اسلام آباد (امت نیوز) پا کستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن اور چےئرمین پاکستان بلائنڈ کر کٹ کونسل سیّد سلطان شاہ نے پاکستان کی پہلی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے قیام کا اعلان کر دیا۔مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کیلئے بے پناہ جذبہ پایا جاتا ہے اور ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو بینائی سے محروم خواتین اور لڑکیوں کو کرکٹ کے کھیل میں فروغ دینے کیلئے سپورٹ کر رہے ہیں۔ معاشرے میں کسی بھی معذوری کی شکار خواتین اور لڑکیوں کو اگر مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف صحت مند مقابلے کاحصّہ بن سکتی ہیں بلکہ جسمانی صلاحتیوں کا بھی مظاہرہ کر سکتی ہیں، کھیل جنس نسبت اور معذور لوگوں سے منسلک منفی تصور کو کم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلین ہائی کمیشن نے بلائنڈ ویمنز کرکٹرز کیلئے لاہور کے کنیرڈ کالج میں 6 روزہ ٹریننگ کیمپ کو سپانسر کیا۔
٭٭٭٭٭