انضمام الحق کیلئے قومی ٹیم سے زیادہ لاہور قلندرز اہم ہوگئی

0

لاہور(امت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ”دیگر مصروفیات“ میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر ذمہ داری بہت بڑی ہونے کے باوجود ان کی دیگر مصروفیات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،گزشتہ سال پی سی بی نے ان کی جانب سے ٹی10لیگ کی ٹیم خریدنے کا نوٹس لیا تھا جس پر انھوں نے اسے فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں وہ پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ وابستہ ہوئے اور گزشتہ دنوں کشمیر اور دیگر علاقوں میں ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے گئے۔ اس دوران بورڈ نے ”مفادات کے ٹکرآؤ“کا الزام لگاکرانھیں پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے لیے پلیئرزکیٹیگری تشکیل دینے والی کمیٹی سے باہر کر دیا۔ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد اطلاعات سامنے آئیں کہ انضمام الحق ایونٹ کی پلیئنگ الیون کے انتخاب سے خوش نہیں اور معاملات سدھارنے کے لیے متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں،پی سی بی کے خرچ پر جانے والے سابق کپتان نے قومی کرکٹرز کیساتھ تھوڑا وقت بھی گزارا لیکن گرین شرٹس کی کارکردگی میں بہتری نظر نہیں آئی اور ٹیم بنگلہ دیش سے شکست کھا کر ایونٹ سے ہی باہر ہوگئی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More