انٹر پول سربراہ نے اعترافِ جرم کرلیا- چین

0

بیجنگ(امت نیوز)انٹرنیشنل پولیس ایجنسی نے اپنے سربراہ مینگ ہونگ وائی کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔چین کے مطابق وزارت پبلک سیکورٹی کے نائب وزیر و انٹر پول کے سربراہ ہونگ وائی نے رشوت لینے سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کرلیا ہے۔سرکاری افسران و اعلیٰ حکام کے کرپشن میں ملوث ہونے کی تحقیقات کرنے والے نیشنل سپروائزری کمیشن کے عہدیدار زہاؤ کیزی کا کہناہے کہ مشکوک سرگرمیوں و قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات کےدوران مینگ ہونگ وائی نے رشوت وصولی سمیت غلط راہ اختیار کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ غلط کاری کا ذمہ دار صرف میں ہوں۔بیجنگ پہنچنے پر مینگ ہونگ وائی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔چین نے 12 روز گرفتار رکھنے کے بعد گزشتہ روز اتوار کوظاہر کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More