جعلسازی پر سابق ایم پی اے کو توہین عدالت نوٹس
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے جعلی وکیل کی نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست اور معافی مستردکردی اورجعلی وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 روز میں جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چودھری جاویدجعلی وکالت کے نام پر2 بارایم پی اے بھی منتخب ہوا،تحریری معافی نامہ پرجائزہ لیں گے کہ کتنی سزا دینی ہے۔