سائنسدان نے براہموس ٹیکنا لوجی پاکستان کو بیچ دی-بھارت میں کھلبلی
نئی دہلی(امت نیوز) بھارتی سائنسدان نےسپر سانک ایٹمی کروز میزائل براہموس کی ٹیکنالوجی پاکستان کو بیچ دی ،جس سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش اے ٹی ایس اور ملٹری انٹیلی جنس نے ناگپور کے براہموس میزائل یونٹ سے نشانت اگروال نامی سائنسدان کو گرفتار کیا ہے ،جس پر براہموس سے متعلق تکنیکی اوردیگرخفیہ معلومات پاکستان کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔خفیہ ادارے اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ نشانت اگروال کو 18-2017 کا "ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ” مل چکا ہے۔ اسے آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیا گیا ہے۔ براہموس ایئرواسپیس بھارت اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔